متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل سے پہلی باقاعدہ پرواز آج روانہ ہو گی، پہلی پرواز میں کون کون سوار ہو گا؟

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل سے پہلی باقاعدہ پرواز آج روانہ ہو گی، پہلی پرواز میں کون کون سوار ہو گا؟، متحدہ عرب امارات کے لیےاسرائیل کی پہلی کمرشل فلائٹ کل روانہ ہوگی۔خبر ایجنسی کے مطابق پہلی پرواز میں امریکی اسرائیلی وفد متحدہ عرب امارات جائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے

کہ اسرائیل تعلقات کےقیام کےلیے کئی عرب ریاستوں سے رابطےمیں ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عرب اورمسلم رہنماؤں سےمتعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواتھا۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیاگیا۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادویات، طب اور کورونا سے متعلق تحقیق میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا۔اسرائیلی حکام کے مطابق تعاون کے لیے دونوں ممالک کے نمائندگان اور تجارتی وفود مقرر کیےجائیں گے۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق کورونا ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close