سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی تاریخ کا واضح اعلان کر دیا

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی تاریخ کا واضح اعلان کر دیا، سعودی عرب نے کرونا وائرس کے باعث غیر ملکی ایئرلائنز کی آمدورفت پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے ایوی ایشن نے توسیع کا نوٹم جاری کیا۔نوٹم کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کی

آمدورفت پر پابندی 29 ستمبر رات 11 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ٹیکنیکل سمیت ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہوگی جبکہ سعودی ایوی ایشن سے خصوصی اجازت کی حامل پروازیں بھی مستثنیٰ ہوں گی۔اس کے ساتھ سعودی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کی حامل کارگو پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close