دوحہ(پی این آئی) کورونا کی مہلک وبا پر قابو پانے میں تمام خلیجی ریاستوں میں اب تک قطر کو زیادہ کامیاب حاصل ہوئی ہے۔ قطری حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی مملکت سے کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مملکت میں کورونا کے زیر علاج2ہزار 960مریضوں کی گنتی رہ گئی ہے جبکہ 1لاکھ15 ہزار251مریض مکمل
طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔مملکت میں گزشتہ روز211افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم کسی کورونا مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کوروناکیسز کی مجموعی گنتی1لاکھ 18ہزارہو چکی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ گزشتہ روز بھی مزید234 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد196 تک پہنچ گئی ہے، تاہم گزشتہ کئی روز سے کورونا کے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ہسپتالوں میں زیر علاج413 افراد کی حالت تشویش ناک ہے تاہم آہستہ آہستہ زیادہ تر کی طبیعت سُدھر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی5,774 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔اب تک 6 لاکھ20 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے قطر میں کورونا کیسز کی گنتی گھٹ رہی ہے، جو بہت خوش آئند بات ہے۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قطر سے کورونا کا خاتمہ ہو چکا ہے، تاہم جلد ہی اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔تاہم اس کے لیے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ اب تک پانچ لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد کی کورونا سکریننگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں