ایک اور بڑی خبر، کورونا وائرس کے علاج کے لیے چینی ویکسینز کی طبی آزمائش کس مرحلے میں داخل ہو گئی؟

بیجنگ (شِنہوا) کورونا وباء کے خلاف چینی ریاستی کونسل کے روک تھام اور کنٹرول کے مشترکہ طریقہ کار کے مطابق کوویڈ19-کی چار امیدوار چینی ویکسینز کا بین الاقوامی سطح پر طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ توقع ہے کہ تیسرے مراحلے میں جاری کچھ طبی آزمائشوں کا پہلا دور ستمبر کے اوائل

میں مکمل ہو جائے گا جبکہ ابتدائی نتائج نومبر کے شروع میں آجائیں گے۔طبی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں ویکسین کے محفوظ ہونے اور اس کے موثر ہونے کی تصدیق کے لئے عام طور پر ہزاروں افراد کو ویکسین دی جاتی ہے جو مارکیٹ سے منظوری کے لئے اہم ہے۔چونکہ چین میں یہ وبا کنٹرول میں ہے اس لئے اب ملک میں بڑے پیمانے پر طبی آزمائش کے لئے حالات موجود نہیں ہیں ، اس لئے طبی آزمائش کے تمام تیسرے مراحل بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close