ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مد مقابل جو بائیڈن کے مقابلے میں کیسے پیچھے رہ گئے؟ ٹرمپ کی شکل کیسی ہو گئی؟

واشنگٹن (شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب نے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے2020 کے لئے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے مقابلے میں کم ناظرین کو متوجہ کیا، یہ بات نیلسن میڈیا ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی۔ایک اندازے کے مطابق 1کروڑ99لاکھ امریکیوں نے ٹیلی

ویژن پر ریپبلکن نیشنل کنونشن (آر این سی)کے اختتامی روز وائٹ ہاس کے ساتھ لان سے ٹرمپ کی تقریر دیکھی ، جبکہ بائیڈن کے ایک ہفتہ قبل کئے گئے خطاب کو 2کروڑ17لاکھ ناظرین نے سنا تھا۔اس تناسب سے 2016 کے آر این سی میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کے خطاب کو 3کروڑ41لاکھ ناظرین نے دیکھا تھا۔یہ ریٹنگ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے کنونشنز کی چوتھی رات کے لئے ٹیلیویژن کے نو نیٹ ورک کے اعدادوشمار پر مبنی ہے۔ ان اعدادوشمار میں ان افراد کی تعداد شامل نہیں جنہوں نے نامزد صدارتی امیدواروں کی آن لائن تقریروں کو دیکھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close