آئندہ صدارتی انتخاب میں فوج کوئی کردار ادا نہیں کرے گی، جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے واضح کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)آئندہ صدارتی انتخاب میں فوج کوئی کردار ادا نہیں کرے گی، جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے واضح کر دیا،امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی کا کہنا ہے کہ فوج امریکی صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی۔یہ بات امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے امریکی

ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج سے پیدا شدہ کسی بھی قسم کے تنازعات کے حل میں بھی فوج مدد نہیں کرے گی۔امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کا یہ مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت عدالتوں اور امریکی کانگریس کو مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے فوج کو نہیں۔مارک ملی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دل کی گہرائی سے فوج کے غیر سیاسی ہونے کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں