واشنگٹن(پی این آئی)وزیر اعظم کے فیصلے پر صدر ٹرمپ کو سخت افسوس، ہماری گہری دوستی ہے، میں بہت دکھی ہوں، پیغام بھیج دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی صحت سے متعلق مسائل کے پیش نظر اپنا عہدہ چھوڑنے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران
شنزو آبے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہماری گہری دوستی ہے اور انہوں نے جن حالات میں استعفی دیا اس سے میں دکھی ہوں، وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ ایک عظیم انسان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں