پیرس، ٹورنٹو(پی این آئی)دنیا کے کس خطے میں کورونا وباء پھر تیزی سے پھیلنے لگی؟ کون کون سے ممالک زیادہ متاثرہ ہونے لگے؟ جانیئے۔یورپ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، بھارت میں ریکارڈ77ہزار 266 نئے کیسز سامنے آگئے.دنیامیں متاثرین 2کروڑ45 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ادھر کینیڈین
معیشت کو بھی دوسری سہ ماہی میں دھچکا لگا ہے۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 8لاکھ 32ہزار 336 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 45لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد اموات دیکھی گئیں۔ادھر فرانس میں کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 6 ہزار 111 متاثرین سامنے آئے تھے۔فرانس میں اس سے قبل 31 مارچ کو سب سے زیادہ 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔نئے کیسز کے بعد فرانس میں مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ مزید 20 افراد ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30 ہزار 596 ہوچکی ہے۔فرانس کے علاوہ اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔یہاں کورونا وائرس کے باعث کینیڈا کی معیشت کو دوسری سہ ماہی میں 38.7 فیصد تک دھچکا لگاتاہم سہ ماہی کے آخر میں معیشت نے سنبھالا لیا اور سنبھلتی نظر آئی۔بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 77 ہزار266نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد33 لاکھ 87ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 61 ہزار 529تک پہنچ گئی۔دوسری جانب برازیل کی اعلیٰ عدالت نےریو ڈی جنیورو کے گورنرولسن وٹزل کو کورونا فنڈز میں خرد برد کرنے پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں