متحدہ عرب امارات جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی کر دی گئی

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں کی جانب سے امارات واپسی کے ٹکٹوں کے نرخوں میں پچاس فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق فضائی کمپنیوں کے عہدیداروں نے ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے جارہی ہیں اور

آئندہ ہفتے سے نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے اس تناظر میں سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے جبکہ بیشتر طلبہ، ان کے سرپرست اور اساتذہ امارات واپس پہنچ چکے ہیں۔نیرافا سیاحتی کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین علا العلی کا کہنا ہے کہ امارات واپس آنے والے مقیم غیرملکیوں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں واپس آنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے کیونکہ بیشتر غیرملکی امارات واپس پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close