کہاں بادل جم کر برسیں گے؟الرٹ جاری کر دیا گیا

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں بھی موسلادھار بارش کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا، جمعہ کے روز دبئی اور شارجہ کے کئی علاقوں میں بادل جم کر برسے، مزید بارش ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز شارجہ اور دبئی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔اس حوالے سے امارات کے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے گئے۔موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔جاری الرٹ میں لوگوں کو نقل و حرکت کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اماراتی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، اس لیے لوگ خاص کر گاڑی چلاتے وقت احتیاط کریں اور رفتار کو کم رکھا جائے۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہوگی، جس کے باعث حادثات پیش آ سکتے ہیں۔ لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ ہر صورت ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close