بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعرات کے روز نوول کروناوائرس کی مقامی سطح پر ترسیل کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔قومی صحت کمیشن نے جمعہ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ جمعرات کے روز کل 9مصدقہ کیسز بیرون ملک سے مین لینڈ پر
سامنے آئے ہیں جن میں سے 4سیچھوان، 3شنگھائی اور فوجیان اور گوانگ ڈونگ ہر ایک میں 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ مین لینڈ پر 2نئے مشتبہ کیسز کی شنگھائی میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے جمعرات کے روز کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جمعرات کے روز نوول کروناوائرس کے 45مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔جمعرات کے آخر تک مین لینڈ پر کل 2ہزار464 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 2ہزار271کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 193تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 4شدید بیمار ہیں۔ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جمعرات تک مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے کل مصدقہ کیسز کی تعداد 85ہزار13 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 288مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 4شدید بیمار ہیں۔مجموعی طور پر 80ہزار91 افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث مین لینڈ پر 4ہزار634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے مزید کہا کہ مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 3مشتبہ کیسز ہیں۔ کمیشن کے مطابق 10ہزار40 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعرات کے روز 1ہزار654 کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔جمعرات کے ہی روز بغیر علامات والے 16نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جو کہ تمام بیرون ملک سے مین لینڈ پر آئے ہیں جبکہ بغیر علامات والے 2کیسز کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کر لیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 358کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 313مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں