دوحہ(پی این آئی) آج بحرینی حکومت کی جانب سے مملکت کی مساجد کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے بعد قطری حکومت کی جانب سے بھی اہم اعلان کرتے ہوئے یکم ستمبر سے تمام مساجد کو نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مساجد کورونا وبا کے باعث کئی ماہ سے عبادت
گزاروں کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔کورونا بحران سے متعلق فیصلے لینے والی اعلیٰ حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویتی مساجد میں کورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ مساجد کے وضو خانے اور طہارت خانے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔تمام نمازی گھروں سے ہی وضو کر کے آئیں گے۔ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا لازمی ہو گا۔واضح رہے کہ بحرین کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور نے مساجد بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے مساجد کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا۔ وزارت انصاف و اسلامی امور،اوقاف کے اداروں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ادارے ضوابط ترتیب دیں گے اور ان پر عمل درآمد کرایاجائے گا۔ دریں اثنا بحرینی خبر رساں ایجنسی نے وزارت انصاف اور اسلامی امور کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد جمعہ 28 اگست سے نماز فجر کے لیے کھولی جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ نماز جمعہ مساجد میں بدستور معطل رہے گی سوائے مسجد احمد الفتح جہاں محدود تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں