منی لانڈرنگ کا الزام، دو بااثر افراد کی جائیداد اور دولت ضبط کر لی گئی، تفصیل جانیئے

کویت (پی این آئی)منی لانڈرنگ کا الزام، دو بااثر افراد کی جائیداد اور دولت ضبط کر لی گئی، تفصیل جانیئے، کویت میں حکام نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور پبلک پراسیکیوٹر دیرار الآصوصی نے سوشل میڈیا پر بااثر دو افراد کی جائیداد اور رقوم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیاروپرٹس کے

مطابق سوشل میڈیا پر فعال بہت سے افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ان دونوں کا نام بھی ان زیر تفتیش افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا کی ان شخصیات کی جانب سے جائیداد اور نقد اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ تمام عذرداریاں مسترد کردی ہیں۔تاہم ان بااثر افراد نے اپنے تحفظات کو باجواز قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی ضبط شدہ رقوم قانونی ہیں۔انھیں بحق سرکار ضبط کرنے کے فیصلے سے انھیں کافی مالی نقصان پہنچا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close