واشنگٹن (پی این آئی)عالمی فورم پر امریکہ کو مسلسل دوسری بار شرمندگی، ایران کے خلاف پابندیوں کی کوشش کا نتیجہ کیا نکلا؟ ایران پر اسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذکیلئے امریکہ کو ایک ہفتے میں سلامتی کونسل میں دوسری سفارتی شکست ہوگئی۔جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ پابندیوں کی درخواست
سلامتی کونسل نے مسترد کردیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کو کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف مزید سخت (سنیپ بیک) پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پر مزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے مغربی ایشیا پر کونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران روس اور چین کے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ باتیں کہیں۔انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔ ڈیان نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں