اگر مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ورنہ دور ہٹ جاؤ، ترک صدر نے مخالفوں کو للکار دیا

انقرہ (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ اس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے، یہ بات سب کو جان لینی چاہیے کہ اگر مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ورنہ دور ہٹ جاؤ۔ملازگیرت نیشنل پارک میں فتح ملازگیرت کی 949 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے منعقدہ

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بحیرہ روم، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین میں اپنے حق کے وسائل کو حاصل کر کے رہے گا۔ اگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔ جو ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں وہ سامنے آجائیں ورنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی کسی کی سرزمین، حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں ہے تا ہم یہ اپنی ملکیت اور اقدار سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اب ہر کسی کو یہ جان لینا چاہیے کہ اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ اس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close