کورونا وائرس پھر سے شدت میں آنے کا امکان ، نومبر میں کیا ہونیوالا ہے؟ خدشہ ظاہر کر دیا گیا

پیرس (پی این آئی) فرانس میں نومبر میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ فرانسیسی حکومت کو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا پر مشاورت فراہم کرنے والی سائنٹیفک کونسل کے سربراہ پروفیسر جین فرانکوئس ڈیلفریزی نے فرانسیسی ٹی وی چینل کو بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے اموات کے لحاظ

سے فرانس دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آچکا ہے اور اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت لاک ڈائون سمیت نئے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔فرانس کے ساحلی شہر مارسیلی میں بارز اور ریستورانوں کو رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ پورے مارسیلی شہر میں عوامی مقامات پر 30 ستمبر تک ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close