بحرین (پی این آئی ) بحرین حکومت کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان، مملکت کے شہریوں کو ایک ساتھ 4 تعطیلات مل گئیں، 28 اور 29 اگست کو ہفتہ وار تعطیلات، جبکہ 30 اور 31 اگست کو عاشورہ کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی اسلامی ملک بحرین کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا
سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عاشورہ کے موقع پر بحرین کے شہریوں کو 4 تعطیلات مل گئی ہیں۔ عاشور کے موقع پر 29 اور 30 اگست کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم چونکہ 29 اگست بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، اس لیے 31 اگست بروز پیر کی بھی تعطیل دے دی گئی ہے۔ یوں بحرین کے شہریوں کو 28 اگست سے 31 اگست تک کی 4 تعطیلات مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں محرم الحرم 1442 ہجری کا آغاز 20 اگست سے ہوا ہے۔ 20 اگست کو نئے ہجری سال کے پہلے روز بھی عام تعطیل دی گئی تھی۔ بحرین سمیت تمام خلیجی ممالک میں نئے ہجری سال کی پہلی تاریخ کو عام تعطیل دی جاتی ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ تاحال کسی دوسرے خلیجی ملک کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں