قدرت ترکی پر مہربان ہو گئی ،گیس کے وسیع ذخائر نے ترکوں کے وار نیارےکر دیئے لوگوں نے ڈالر دے کر لیرے خریدنا شروع کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی)ترکی پرقدرت مہربان ہو گئی ہے، ترکی میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،ترکی کی کرنسی تیزی سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے، بعض جگہوں پر تو لوگوں نے ڈالر دے کر لیرے خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔سینئر کالم نگار مظہر برلاس نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر جنگوں کا رخ مسلم دنیا کی طرف موڑا ہے مگر اس مرتبہ نتائج

مختلف ہوں گے کیونکہ اس مرتبہ روس، چین، پاکستان، ترکی اور ایران ایک بلاک بن چکے ہیں۔بڑے امریکی اتحادی بھارت کو بھی یہ خطرہ ہے کہ اگر اسلامی دنیا کی چوہدراہٹ پاکستان یا ترکی کے پاس آ گئی تو پھر کشمیر کیا باقی ہندوستان کو سنبھالنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ چین کی خواہش ہے کہ اسلامی دنیا کی سربراہی اس کے عظیم دوست پاکستان کے حصے میں آجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں