پاکستان، چین ، روس ، ایران اور ترکی میں دفاعی معاہدہ ایک ملک پر حملہ سب ملکوں پر حملہ تصور، پورے بلاک کی کرنسی ایک کرنے کی تیاری ، ایسا ہوا تو پاکستانی بیٹھے بٹھائے امیر ہو جائیں گے ، حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)چین نے پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کا معاہدہ کیا ہے، چین بائیڈو سسٹم پاکستان کے حوالے کر رہا ہے جو امریکی جی پی ایس سسٹم کا متبادل ہے اور امریکی سسٹم سے کہیں زیادہ بہتر سیٹلائٹ سسٹم ہے ۔ سینئر کالم نگار مظہر برلاس نے کالم میں لکھا ہے کہ۔۔۔ پاکستان کی کمپنی سپارکو چین کے ساتھ مل کر بائیڈونیٹ ورک قائم کرے گی

اس کے بعد چین اور پاکستان کسی بھی قسم کے میزائل اور جہازوں کو ہدف بنا سکیں گے۔ اس میں کمال کی بات یہ ہے کہ سی آئی اے اور موساد اسے ہیک نہیں کرسکتے۔نئے بلاک میں شامل چین، روس، پاکستان، ترکی اور ایران ایک دوسرے کے کاروباری اتحادی بن چکے ہیں، ان ملکوں میں تجارت بہت ہو گی،یہ ایک دوسرے کو اسلحہ بھی فروخت کریں گے۔ ہوسکتا ہے یہ پانچوں ملک ایک ایسا دفاعی معاہدہ کریں کہ ایک ملک پر حملہ سب ملکوں پرحملہ تصور کیا جائے گا۔اس بلاک میں دو ملکوں کے پاس ویٹو پاور ہے جبکہ ترکی یا پاکستان میں سے کوئی ایک اسلامی دنیا کا چوہدری بن جائے گا۔یہ پانچوں ملک یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ پورے بلاک کی کرنسی ایک کر دی جائے۔اگر ایسا ہوگیا تو پھر ڈالر ہماری کرنسی کے مقابلے میں یا تو نیچے چلا جائے گا یا بہت کم قیمت کا رہ جائےگا۔یوں پاکستانی بیٹھے بٹھائے امیر ہو جائیں گے۔ہم تو پھر بھی کہتے رہیںگےکہ عرب ہمارے دوست ہیں، ہم انہیں جنگوں سے بچاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں