امریکی فضائی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل گیا، کتنے ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ؟ سنسنی پھیل گئی

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی فضائی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل گیا، کتنے ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ؟ سنسنی پھیل گئی، امریکی ہوائی کمپنیوں نے اکتوبر تک 19 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

امریکی ہوائی کمپنیاں کورونا لاک ڈاو¿ کی کاری ضرب کو نہ سہہ سکیں اور معاشی مشکلات کے باعث فضائی کمپنیاں بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ڈیلٹا ائر لائن نے اپنی 19 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے امریکی فضائی کمپنیوں نے حکومت سے امداد کی اپیل بھی کر دی ہے۔امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز اپنے 30 فیصد افسران کو فارغ کرے گی۔ یونائیٹڈ ائرلائنز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی 3 ہزار 450 ملازمین کو برطرف کر دے گی جب کہ 12 ہزار 250 پائلٹوں کو بھی جلد نکال دیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جن میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔

close