کورونا ویکسین کی تیاری میں جلدی کریں، 172ملکوں میں ویکسین کی کتنے ارب خوراکوں کی ضرورت ہو گی؟ عالمی ادارہ صحت کا اعلان

جنیوا (پی این آئی)کورونا ویکسین کی تیاری میں جلدی کریں، 172ملکوں میں ویکسین کی کتنے ارب خوراکوںکی ضرورت ہو گی؟ عالمی ادارہ صحت کا اعلان، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی، مزید ممالک کو آگے آنے اور فنڈنگ

کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ172 ممالک اور علاقے کووڈ-19 کی ویکسین کی عالمی فراہمی کے منصوبے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کا ہدف 2021 کے آخر تک ویکیسن کی کم از کم 2 ارب مؤثر ڈوز عالمی سطح پر تقسیم کرنا ہے۔ اگر کووڈ19کی ویکسین کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، تو یہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں لوگوں کو ویکسین لینے سے روکے گا۔ انہوں نے کہا براعظم افریقہ سے وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہو گیا۔ نائیجیریا میں کیسز سامنے نہیں آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close