چین نے کورونا ویکیسن میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر لی، کورونا وائرس کی چینی ویکسین، ٹیسٹ کِٹس کو بیجنگ میلے میں شامل کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) منتظمین نے کہاہے کہ ستمبر کے شروع میں بیجنگ میں تجارتی خدمات کیلئے ہونے والا چینی بین الاقوامی میلہ 2020 میں نوول کرونا وائرس کی چین میں تیار کردہ ویکسین اور ٹیسٹ کِٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیجنگ بلدیہ صحت کمیشن کے نمائندہ ژنگ جِن پھو نے کہا ہے کہ وبا کی روک تھام

کیلئے عالمی تعاون اور نوول کرونا وائرس کی وبا کیخلاف جنگ میں چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے کامیابیوں کو میلے کے دوران نمایاں کیا جائے گا۔سا ئنوفارم کے ساتھ منسلک چائنا قومی بائیوٹیک گروپ کے نائب صدر ژانگ یون تھا نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی تجارتی میلے میں اپنے نیوکلیئک ایسڈ ٹیسٹ ری ایجنٹس اور نوول کرونا وائرس کی غیر فعال ویکسین لائے گی۔نیسڈاک کی فہرست میں شامل چین کی بائیوفارماسوٹیکل مصنوعات تیار کرنے والی سائنوواک بائیوٹیک کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او، صدر اور چیئرمین اِن وی ڈونگ نے کہاہے کہ کمپنی کی نوول کرونا وائرس کی غیر فعال ویکسینز، ہیپاٹائٹس اے کی غیر فعال ویکسین، ای وی 71 قسم والے پیروں اور منہ کی بیماریوں کی ویکسین میلے میں لائی جائیں گی۔وزارت تجارت اور بیجنگ میونسپل حکومت کے تعاون سے آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والی نمائش میں ثقافتی تجارت، سیاحت کی خدمات، مالی خدمات، سرمائی کھیلیں اور روبوٹس شامل ہوں گے،اس میں 4 سربراہی فورمز اور 100 سے زائد سیمینارز اور تشہیری تقریبات ہوں گی۔میلے کے دوران صحت عامہ اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے روایتی چینی ادویات بھی نمائش کا مرکز ہوں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close