دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعدادکتنی ہو گئی؟خوفناک اعداد و شمارجاری

بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ24اگست کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی

تعداد  2کروڑ34لاکھ 20ہزار418تک پہنچ گئی ہے، امریکہ57لاکھ1ہزار679مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل36لاکھ5ہزار783مصدقہ کیسز کیساتھ دوسریبھارت31لاکھ6ہزار348 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں9لاکھ54ہزار328 مصدقہ کیسز ہیں جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 9ہزار773اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد5لاکھ 85ہزار236جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 60ہزار164تک پہنچ گئی ہے ۔کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد5لاکھ 41ہزار139 جبکہ چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 97ہزار665تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد90ہزار182ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں