بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے کہاہے کہ نوول کروناوائرس کی ویکسین ایک بار تیار اور زیر استعمال آجائے تو اس کی فراہمی میں میکونگ ممالک کو ترجیح دی جائے گیان خیالات کا اظہار لی نے پیر کے روز لان سانگ۔میکونگ تعاون(ایل ایم سی)کے رہنماں کے تیسرے ویڈیو اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔لی نے کہا کہ چین ایل ایم سی خصوصی فنڈز کے تحت عوامی صحت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی فنڈز قائم کرے گا اور میکونگ ممالک کو انسداد وبا کا مواد اور تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا۔عالمی وبا کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں یکجہتی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لی نے کہا کہ چین عالمی ادارہ صحت کے کام میں مدد کیلئے میکونگ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں