نہ استقبال ہوانہ کوئی الوادع ،بھارت کوسبکی کا سامنا، بنگلہ دیش میں چینی اثرورسوخ نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی، ، بھارتی سیکرٹری خارجہ کووزیراعظم بنگلہ دیش سے ملاقات کیلئے کتنے گھنٹوں تک انتظار کرایا گیا ،

اسلام آباد(پی این آئی )بنگلہ دیش میں چین کے بڑھتے اثرو رسوخ سے مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں ہیں ، بیجنگ کے اپنے ہمسایہ ملک میں بڑھتے اثرو رسوخ کو کم کرنے کیلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ ہارش وردھان شرنگلا 4روز قبل اچانک بن بلائے چارٹرڈ طیارے پر ڈھاکہ پہنچے، ائیر سے آتے اور جاتے ہوئے

.کسی بھی بنگلہ دیشی عہدیدار نے ان کا استقبال نہ کیا جبکہ کوئی الوداع بھی نہ کرنے آیا ۔ وزیراعظم حسینہ واجد سے ان کی ملاقات کرانے کیلئے 5گھنٹوں تک انتظار کرایا گیا ۔ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد کوئی تصویر جاری ہوئی اور نہ ہی کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ۔ میڈیا بھی مارچ میں ہونیوالی ملاقات کی تصاویر چلاتا رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں