سعودی عرب میں انجینئر کی کم از کم تنخواہ کتنے لاکھ روپے مقرر کر دی گئی؟ حکومت نے حکم نیا جاری کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے نجی اداروں میں ملازمت کرنے والے سعودی انجینئرز کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال (تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار روپے) مقرر کردی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت محنت کی جانب سے نجی اداروں اور کمپنیوں کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے انجینئرز کو کم از کم 7

ہزار ریال تنخواہ دیں گے۔ حکومت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دلانے کی خاطر نجی اداروں کی ملازمتوں میں سعودی شہریوں کا حصہ 20 فیصد ہوگا۔سعودی عرب کے وزیر برائے افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی پرائیویٹ ادارے نے سعودی انجینئر کو 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ دی تو ایسی صورت میں یہ مانا جائے گا کہ اس ادارے نے اپنے یہاں سعودی انجینیئر کا تقرر نہیں کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close