’’جمائما کو ایسا کیوں لگتا ہےکہ پاکستانیوں سے اُن کا کوئی قریبی رشتہ ہو‘‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے نئے بیان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ پاکستان کی قومی زبان اردو سے واقفیت کا اعتراف کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی انکے

ساتھ ایسے گُھل مل جاتی ہیں جیسے پاکستانیوں سے اُن کا کوئی قریبی رشتہ ہو۔قومی موقرناے جنگ کے مطابق پاکستانی شہری جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجابی آتی ہے؟جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہ اردو آتی ہے۔جمائما کو روانی میں اردو بولتا دیکھ کر سوال کرنے والے پاکستانی حیران رہ جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جمائما کی اس ویڈیو پر بے شمار تبصرے کئے جارہے ہیں، جمائما کے پاکستان میں موجود مداحوں کا کہنا ہے کہ ’جمائما ہمیشہ ہی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔‘خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔ جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close