انتہائی تشویشناک خبر، سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں 4 ماہ کے دوران سب سے کم یومیہ کورونا کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مملکت میں 1184 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی، کل مریضوں کی تعداد 306370 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 4 ماہ کے بعد مہلک عالمی وبا کا اثر کچھ کم ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز مملکت میں 4 ماہ کے دوران سب سے کم یومیہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1184 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی۔ یہ گزشتہ 4 کے ماہ کے دوران میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ کورونا وائرس سے مملکت میں 3619 مریض وفات پا چکے ہیں۔ مملکت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے، جبکہ 278441 مریض صحتیاب ہو چکے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 لاکھ 3 ہزار 200 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 31 لاکھ 17 ہزار 813 متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 57 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 96 ہزار 727 افراد متاثر اور ایک لاکھ 79 ہزار 200 ہلاک ہوچکے ہیں۔وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 13 ہزار 454 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 928 ہے۔دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 57 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔ دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close