کورونا کی وبا کتنے عرصے میں دنیا سے مکمل طور پر ختم ہو جائیگی؟ عالمی ادارہ صحت نے اچھی خبر سنا دی

جنیوا(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ انتونیو گوئتریس نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کی وبا 2 برس سے کم عرصے میں مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔جنیوا میں تقریب سے خطاب میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کےلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل

اسپینش فلو پر قابو پانے میں بھی 2 سال لگے تھے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کورونا وائرس کو ’کم سے کم وقت میں روکنے‘ میں مدد دے سکتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 388 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔مہلک وائرس نے اب تک 8 لاکھ 3 ہزار 597 افراد کی جان لے لی ہے۔وبائی مرض مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑے ہوئے ہے، جس کے باعث مریضوں کے ساتھ اموات میں بھی روز برروز اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close