سنگاپور کے سائنسدانوں کرونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کر لی گئی، متاثرہ مریضوں کے علاج میں کیا مدد ملے گی؟

سنگاپور (پی این آئی)سنگاپور کے سائنسدانوں کرونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کر لی گئی، متاثرہ مریضوں کے علاج میں کیا مدد ملے گی؟ سنگاپور میں محققین نے کرونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو معمولی انفیکشن کا سبب بنتی ہے۔دی لانسیٹ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے

مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ مریضوں کے بہتر طبی نتائج برآمد ہوئے ہیں،ان مریضوں میں آکسیجن کی کمی اور انتہائی نگہداشت کی ضرورت نسبتاََ کم پائی گئی ہے۔سنگاپور میں کرونا کی نئی قسم سے متعلق تحقیق میں میں این سی آئی ڈی، ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول سمیت مختلف اداروں کے محققین شامل تھے۔نئی تحقیق کے حوالے سے ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول کے گیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں جنیاتی تبدیلی نے مریضوں میں بیماری کی شدت کو کم کیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں سامنے آنے والے نتائج سے ویکسین بنانے اور کرونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سینیئر ڈاکٹر اور بین الاقوامی سوسائٹی برائے متعدد امراض کے صدر پال ٹیمبیا کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وائرس کا زیادہ متعدی لیکن کم جان لیوا ہونا اچھی بات ہے۔ڈاکٹر ٹیمبیا کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کے حق میں ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرے لیکن انہیں مارے نہیں کیونکہ وائرس کا کھانے اور رہائش کے لیے انحصار اپنے میزبان یا متاثرہ جسم پر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close