ترکی بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ،طیب اردوان نے خوشخبری سنا دی

انقرہ (پی این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں، ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ گہرے سمندرمیں گیس تلاش کرنے کے دوران 320 ارب مکعب میٹر

گیس دریافت ہوئی جو تاریخ کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے ان ذخائر سے ترک صارفین کو 2023 میں گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔ گیس تلاش کرنے والی ترک کمپنیوں کے بحری جہازوں نے گزشتہ ماہ سمندر میں گیس تلاش کرنے کا کام شروع کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close