امریکہ میں صدارتی انتخاب متنازعہ ہونے لگے، انتخابی نتائج کئی ہفتے اور کئی مہینے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان نے وجہ بتا کر سنسنی پھیلا دی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ میں صدارتی انتخاب متنازعہ ہونے لگے، انتخابی نتائج کئی ہفتے اور کئی مہینے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان نے وجہ بتا کر سنسنی پھیلا دی۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کئی ہفتے یا مہینے لگ

سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ 51 ملین سے زائدبیلٹنگ کے لیے تیاری نہیں ہے، ووٹوں کی گنتی وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے امریکا کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو جمہوریت کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بیرونی عناصر کی جانب سے ہیکنگ بھی کی جاسکتی۔جبکہ گنتی کے دوران سائبر حملے کے خدشات کی وجہ سے بھی وہ پریشان ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close