سائنسدانوں نے لیبارٹری میں ہی کورونا وائرس تیار کر لیا، وجہ کیا نکلی؟ تفصیلات آگئیں

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں ہی کورونا وائرس تیار کر لیا۔ لیبارٹری میں کورونا وائرس سینٹ لوئس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو سہولت مہیا

کرنا ہے۔ اصل کورونا وائرس چونکہ بہت خطرناک ہے۔ جو سائنسدان اس پر تحقیق کر رہے ہیں انہیں مکمل باڈی سوٹ پہننا پڑتا ہے اور لیبارٹری میں بھی خصوصی وینٹی لیشن سسٹمز درکار ہوتے ہیں جو کہ کئی لیبارٹریوں میں نہیں ہوتے۔ایسی لیبارٹریز میں سائنسدانوں کی زندگی داؤ پر لگی ہوتی ہے کیونکہ ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ اسی وائرس پر تحقیق کر رہے ہوتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اصل کورونا وائرس کی یہ نقل تیار کی ہے جس کا ڈی این اے وغیرہ ہو بہو اصل کورونا وائرس جیسا ہے لیکن یہ اس جتنا خطرناک نہیں ہے۔ یہ اتنی تیزی سے پھیلتا بھی نہیں ہے چنانچہ اس کے لیے زیادہ کڑی بائیو سیفٹی کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایسی لیبارٹریز میں کام کرنے والے سائنسدان اصل کورونا وائرس کی بجائے اس نقل پر تحقیق کرکے دوا ایجاد کرنے کی کوشش کر سکیں گے جہاں سیفٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں