عرب امارات کو اسرائیل سے تعلقات کے بعدپہلا بڑا دھچکا صدر ٹرمپ نے دو بڑی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن( پی این آئی )امریکہ نے ایرانی فضائی کمپنی کو مادی تعاون فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی دوکمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پرثیا کارگو اور ڈیلٹا پارٹس سپلائی

ایف زیڈ سی نے ایران کی سب سے بڑی فضائی کمپنی مہان ایئر کو پارٹس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی ان دونوں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایرانی نژاد شہری امین مہدوی جو پرثیا کارگو کو کنٹرول کرتے ہیں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت دنیا بھر میں عدم استحکام کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے مہان ایئر کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس ایرانی فضائی کمپنی کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کی گئی دونوں اماراتی کمپنیوں نے ایرانی فضائی کمپنی سے مل کر شام میں صدر بشار الاسد کی مدد کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close