شنگھائی(پی این آئی) چین میں 2 بحری جہازوں میں تصادم، ایک جہاز ڈوب گیا، ایک کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی، چین میں 2 بحری جہازوں میں تصادم، ایک جہاز ڈوب گیا، ایک کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی. تفصیلات کے مطابق چین
میں تیل لے جانے والا سمندری جہاز مال بردار کارگو جہاز سے ٹکرا گیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی اور 14 لاپتہ ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق حادثہ شنگھائی کے ساحل کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی۔تصادم میں کارگو جہاز کو بھی شدید نقصان پہنچا اور وہ اسی جگہ ڈوب گیا۔ حادثہ ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں 3 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق تیل بردار جہاز میں 3 ہزار ٹن سے زیادہ تیل موجود تھا اور ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔دوسری جانب جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوبنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بحری جہاز میں سوار368افراد کو امدادی کارروائی کے بعد بچالیا گیا ہے۔ بحری جہاز کی منزل جزیرہ جیجو تھی، جہاں طلبہ سیرو تفریح کی غرض سے جارہے تھے،لیکن اچانک جہاز ڈوبنے لگا، جس کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دی گئی اور18 ہیلی کاپٹر،34 ریسکیو کشتیاں، نیوی کے بحری جہاز ڈوبتے مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے۔بحری جہاز میں سوارکئی بچوں نے لائف جیکٹس کے ساتھ سمندر میں چھلا نگ لگا دی، جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 368 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے اور دیگرلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں