کورونا وباء کے اثرات، امریکہ میں لاکھوں کارکن بےروزگار، 2 ہفتے میں بےروزگاری الاؤنس کیلئے 20لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

واشنگٹن (پی این آئی)کورونا وباء کے اثرات، امریکہ میں لاکھوں کارکن بےروزگار، 2 ہفتے میں بےروزگاری الاؤنس کیلئے 20لاکھ سے زائد درخواستیں موصول، امریکا میں ایسے مزدوروں کی تعداد بڑھ گی ہے جو ریاست کی جانب سے بے روزگاری کے فوائد کے لئے درخواست جمع کرارہے ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے

مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدوروں کی تعداد ایک ملین سے بھی اوپر چلی گئی ہے جواس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کاروباروں میں سے مزدوروں کو ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ ملکی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے گہرے اثرات میں سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیورو آف لیبر شماریات نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں تقریبا 1.1 ملین امریکیوں نے ریاستوں کو بے روزگار ی کی درخواستیں جمع کرائی ہیں جوگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 135,000 زیادہ ہے ، لاکھوں امریکی جو بے روزگاری لےے درخواستیں جمع کررہے ہیں ان کے لیے وقت مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ امریکہ کی وفاقی حکومت نے مزدوروں کو بےروزگاری سے بچانے کے لیے ایک قدم اُٹھایا ہے اور ان کو ہفتہ وار 600 ڈالر تک اضافی بے روزگاری الاؤنس دینے کی اجازت دی تاکہ وہ کرایہ ادا کرسکیں اور گروسری خریدسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close