ایران نے متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز کی کشتی قبضے میں لے لی، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خطرہ

ایران(پی این آئی)ایران نے متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز کی کشتی قبضے میں لے لی، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خطرہ، ایران نے اپنے ماہی گیروں کی ہلاکت پر متحدہ عرب امارات کی کشتی کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اماراتی کوسٹ گارڈز کی کشتی نے گزشتہ روز خلیج

فارس میں ایرانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی تھی۔اماراتی کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے 2 ایرانی ماہی گیر ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے پر ایران نے اماراتی ناظم الامور کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close