کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالوں میں کتنےماہ بعد بھی علامات برقرار رہتی ہیں؟سائنسدانوں کا خوفناک انکشاف

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کے متعلق بتایا جا رہا تھا کہ وہ 15سے 25دن میں صحت مند ہو جاتے ہیں لیکن اب برطانوی سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں اس کے برعکس تشویشناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں ثابت ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس کے طویل

عرصے کے لیے اثرات حقیقت ہیں۔ اس تحقیق میں 110لوگوں پر تحقیق کی گئی جو برطانوی شہر برسٹل کے ساؤتھ میڈ ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 3ماہ بعد بھی ان میں سے 81افراد میں کورونا وائرس کی ایک یا اس سے زائد علامات بدستور موجود تھیں۔ ان میں سے بیشتر ایسے تھے جن کا معیار زندگی انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکا تھا اور انہیں روزمرہ کے کام کرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ربیکا سمتھ کا کہنا تھا کہ”کورونا وائرس کے متعلق ابھی بہت کچھ ایسا ہے جو ہم نہیں جانتے۔ اس کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں بھی ابھی بہت کچھ معلوم کرنا باقی ہے۔ہماری اس تحقیق میں ایک ثبوت مل گیا ہے کہ اس وائرس کی علامات اور اثرات طویل عرصے تک مریضوں میں موجود رہ سکتے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close