وہ ملک جہاں پیٹرول صرف تین روپے فی لیٹر دستیاب ہے، جان کر آپکو شدید حیرت ہو گی

کراکس(پی این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں اب تک پٹرول و ڈیزل وغیرہ مفت تھے تاہم اب صدر نکولس میڈورو نے ملک کو درپیش بدترین معاشی بحران کے پیش نظر تیل کی قیمتیں لاگو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق وینزویلا حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر اس قدر سبسڈی دی

جاتی تھی کہ شہری لگ بھگ مفت اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروایا کرتے تھے۔ اب صدر نکولس کے اس حکم کے بعد پیر کے روز سے انہیں فی لیٹر 5ہزار بولیوار (وینزویلا کی کرنسی)میں پٹرول ملا کرے گا۔ بولیوار میں یہ رقم کچھ زیادہ لگ رہی ہے تاہم وینزویلا کی بدتر معاشی حالت کے باعث اس کی کرنسی کی قدر اس درجہ کم ہو چکی ہے کہ یہ 5ہزار بولیوار ہمارے صرف 3روپے کے برابر ہے، گویا وینزویلا کے شہری اب بھی 3روپے فی لیٹر پٹرول خریدیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close