اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ ، متحدہ عرب امارات نے اپنا سفارتخانہ کس شہر میں کھولنے کا اعلان کر دیا؟

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرح کئی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، ہم اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں قائم کریں گے۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ

یو اے ای کی طرح کئی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ہیں، بہت سے ممالک تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل ہیں، چونکہ ہم نے بھی اردن اور مصر کی طرح اسرائیل سے کوئی جنگ نہیں لڑی اس لیے ہم انتہائی گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات اپنا سفارتخانہ یروشلم کی بجائے تل ابیب میں قائم کرے گا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہودی آباد کاری کے معاملے پر فلسطینی ہمیشہ ہماری طرف دیکھتے تھے اس لیے ہم نے امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کو غنیمت جانا اور سمجھا کہ یہ ایک فائدہ مند معاہدہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close