اسلامی ملک میں کورونا وائرس سے دس گنا زیادہ خطرناک وائرس سامنے آگیا، دنیا الرٹ ہو گئی

ملائیشیا (پی این آئی) ملائیشیا میں کورونا سے 10 گنا زیادہ جان لیوا نیا وائرس سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جان بھی گئی تاہم اب ملائیشیا میں ایک ایسے نئے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جو موجودہ کورونا وائرس سے بھی 10 گنا زیادہ

جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ڈی 6 14 جی نامی اس نوول کورونا وائرس کی قسم کو دیگر کے مقابلے میں دس گنا تیزی سے پھیلنے والا بتایا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پھیلانے والے شخص کو پانچ ماہ کی سزا سنائی گئی ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اس کے بارے میں ملائشیا کے ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ نور ہشام عبداللہ نے فیس بک پیج پر بتایا کہ وائرس کی اس نئی قسم کا انکشاف اُس وقت ہوا جب بھارت سے واپس آنے والے ایک مقامی ریسٹورانٹ کے مالک نے 14 روزہ قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی کی اور 45 دیگر افراد کو بھی متاثر کر دیا۔کورونا سے ہلاکتوں میں بھارت دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ وہاں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 15روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ23 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ84ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 22310342 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 6471340 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 784397افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close