بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، مرد، اب ہر کوئی غار حرا کی زیارت سے فیض یاب ہو سکے گا، سعودی حکومت کیا منصوبہ بنا رہی ہے؟ تفصیل جانیئے

مکہ مکرمہ(پی این آئی)بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، مرد، اب ہر کوئی غار حرا کی زیارت سے فیض یاب ہو سکے گا، سعودی حکومت کیا منصوبہ بنا رہی ہے؟ مکہ میں جبل النورپرغار حرا کے لیے ’ کیبل کار‘ نصب کرنے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے اس ضمن میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق متعدد

سرکاری اداروں کی جانب سے ترقیاتی پروگرام پر مشتمل رپورٹ متعلقہ وزارت کو پیش کی گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں مختلف اسلامی تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر ترقیاتی امورسے متعلق کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ ’جبل النور‘ اور ’جبل الثور‘ پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام کیے جائیں۔سفارشات کی روشنی میں مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے تیار کی جانے والی جامع رپورٹ کی روشنی میں ’غارحرا‘ کی پہاڑی پر کیبل کار نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آنے والے زائرین کو غارحراجانے میں سہولت ہو۔اخبارکو موصولہ اطلاعات کے مطابق ’جبل النور‘ پر نصب کی جانے والی کیبل کار انتہائی جدید نوعیت کی ہوگی جس کے ذریعے زائرین ’غارحرا‘ تک پہنچ سکیں گے۔ واضح رہے ’ کہ جبل النور‘ وہ پہاڑی ہے جس کی چوٹی پر’غارحرا‘ واقع ہے جہاں سے نورنبوت کا آغاز ہوا اور نبی اکرم ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close