ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں پاکستانی ماحول بنا دیا، سابق صدر باراک اوباما اور ان کی ٹیم پر تابڑ توڑ حملے، کیا کیا کہہ دیا؟ جانیئے

واشنگٹن (پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں پاکستانی ماحول بنا دیا، سابق صدر باراک اوباما اور ان کی ٹیم پر تابڑ توڑ حملے، کیا کیا کہہ دیا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش رو براک اوباما کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ براک اوباما اور جو بائیڈن کی حماقتوں کی وجہ سے ہی گذشتہ صدارتی انتخاب نے

امریکی عوام کی اکثریت نے ان کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا۔وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرس کے دوران سابق صدر براک اوباما کی ان پر تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے دور صدارت میں براک اوباما کی احمقانہ ٹرانزیکشنز اور ان کی پیدا کردہ وحشت ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ براک اوباما بہت ہی غیرموثر، برے اور بہت ہی بھیانک صدر ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ براک اوباما نے اپنے دور اقتدار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اوراسی کے نتیجہ میں میں اس وقت ملک کا صدر ہوں۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خوش آمدید براک اوباما اور ہلیری کلنٹن! انتخابات کے میدان میں آپ سے ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں