روسی طیاروں نے امریکی اور برطانوی جاسوس طیاروں کو مار بھگایا، کس مقصد کے تحت حدود کی خلاف ورزی کی ؟

ماسکو (پی این آئی) روس، امریکا اور برطانوی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود اور بلقان کی ریاستوں پر امریکہ اور برطانیہ کے متعدد جاسوس طیاروں کو مار بھگایا ۔روس کی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق رشین ائر سپیس کنٹرول سسٹمز نے بلقان کی ریاستوں

کے غیرجانبدار سمندری حدود کے قریب آنے والے جاسوس طیارے کی نشاندہی کی جس پر روسی ایس یو 27ایس ایم فائیٹر جیٹ کو وہاں روانہ کیا گیا ۔مشکوک طیارہ یو ایس ائر فورس کا جاسوس طیارہ تھا اسی طرح اسی روز ہی بحیرہ اسود پر امریکی فضائیہ اور بحریہ کے دو جاسوس طیاروں اور برطانیہ کی رائل ائر فورس کے ایک جاسوس طیارے کے آگے بڑھنے کی بھی نشاندہی بھی ہوئی جس پر روس کے جنگی طیاروں نے ان کا پیچھا کیا اور ان کو اپنی حدود سے باہر بھگا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close