بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور جان لیوا وباء کے خطرے سے خبردار کر دیا؟

واشنگٹن(پی این آئی)بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور جان لیوا وباء کے خطرے سے خبردار کر دیا؟۔مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے معروف ترین امیر انسان بل گیٹس دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ کورونا وائرس کی وبا ہر جگہ پھیل رہی ہے مگر مچھر اب بھی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والا جاندار ہے۔

17اگست کو اپنے گیٹس بلاگ میں بل گیٹس نے مچھروں کا ہفتہ منانے کا اعلان کیا جس کے دوران مختلف ویڈیوز اور مضامین کے ذریعے اس کیڑے کی ہلاکت خیزی کو واضح کیا جائے گا۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہر رات یہ ننھے کیڑے لاکھوں افراد کو ملیریا سے متاثر کرتے ہیں جو ایسا مرض ہے جس سے ہر دوسرے منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close