کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف انداز سے نمودار ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا، کون لوگ متاثر ہوں گے؟ بتا دیا

جنیوا(پی این آئی)کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف انداز سے نمودار ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا، کون لوگ متاثر ہوں گے؟ بتا دیا۔عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف انداز سے نمودار ہوگی اب اس سے متاثر

ہونے والے افراد وہ ہوں گے جن میں سے کورونا وائرس کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب20، 30 ، 40سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close