ایران میں کورنا وائرس سے ہلاکتیں کتنے ہزار ہو گئیں؟ دنیا میں کتنے نمبر پر آ گیا؟

تہران(پی این آئی)ایران میں کورنا وائرس سے ہلاکتیں کتنے ہزار ہو گئیں؟ دنیا میں کتنے نمبر پر آ گیا؟ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات 20 ہزار ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران دنیا کے 213 ممالک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 11 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں

کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایران میں 3 لاکھ 800 کرونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار ہے، جن میں سے 3 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close