آسٹریلیا(پی این آئی)بڑے ترقی یافتہ ملک نے کورونا کی ویکسین بنا کر مفت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، پسماندہ ملکوں میں خوشی اور اطمینان کی لہر۔آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کا ساتھ حاصل کرلیا ہے اور جلد کورونا کی ویکسین تیار کرکے اسے مفت فراہم
کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا ویکسین دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی جارہی ہے جس کے تجرباتی مراحل جلد مکمل ہونے والے ہیں۔آسٹریلیا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ویکسین ان پانچ ممالک میں سے ایک ہوگی جنہیں قابل اعتماد سمجھا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے ویکسین انتہائی ضروری ہے اور اگر اس کے تمام تجرباتی مراحل کامیاب ہوئے تو آسڑا زینیکا سے معاہدہ پکا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں