منی لانڈرنگ میں ریکارڈ اضافہ، کالے دھن کو سفید بنانے کے واقعات میں 50فیصد اضافہ، زیادہ تر سرمایہ کاری کس شعبے میں کی گئی؟

برلن (پی این آئی)منی لانڈرنگ میں ریکارڈ اضافہ، کالے دھن کو سفید بنانے کے واقعات میں 50فیصد اضافہ، زیادہ تر سرمایہ کاری کس شعبے میں کی گئی؟ جرمنی کی مالیاتی تفتیشی ایجنسی کے مطابق ملک میں منی لانڈرنگ میں گزشتہ برس ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کالے دھن کو سفید بنانے کے واقعات میں 50 فیصد

اضافہ دیکھا گیا اور زیادہ تر سرمایہ کاری پراپرٹی خریدنے میں کی گئی۔ جرمنی کے مالیاتی تفتیشی یونٹ نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس ملک میں منی لانڈرنگ کے کل تقریباً 1 لاکھ 15 ہزار واقعات رجسٹر کیے گئے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ گنا بنتی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ منی لانڈرنگ کے دوران ناجائز مالی وسائل کی ترسیل دہشت گردانہ مقاصد کے لیے بھی کی گئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2017 میں جرمن پراپرٹی مارکیٹ میں 30 بلین یورو کے کالے دھن کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close