کتنے فیصد امریکی اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا دوسری مرتبہ صدر بنانے کے حق میں ہیں؟ حیران کن رپورٹ آ گئی

واشنگٹن (پی این آئی)کتنے فیصد امریکی اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا دوسری مرتبہ صدر بنانے کے حق میں ہیں؟ حیران کن رپورٹ آ گئی، امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے

ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدستور آگے ہیں اور انہوں نے اپنی یہ لیڈ برقرار رکھی ہے۔اس تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا 3 ماہ بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام کی رائے کے مطابق جوبائیڈن کے جیتنے کے 50 فیصد چانسز ہیں جبکہ 46 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کے حق میں ہیں۔امریکہ کی 15 ریاستوں میں تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جوبائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ کو 48 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close